اسلام آباد(آن لائن ) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا امکان ہے ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سمری تیار کرلی ہے اور وزارت پٹرولیم کو یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 10پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی 2روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں یکم اکتوبر سے ردو بدل کی سمری تیار کر لی ہے جسے میں پٹرول کی فی لیٹر میں قیمت میں 10پیسے ہائی سپیڈڈیزل 2روپے سستا کرنے کی جبکہ ایچ او بی ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.2روپے فی لیٹر اضافے کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ قیمتوں میں کمی اور اضافے سے اوگرا کی سفارش سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ کو کریں گئے کہ سمری کو مسترد کرنا ہے یا منظور کرنا ہے ۔