ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)ٹویوٹا نے اپنی سیڈان کار یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کمی کردی، نومبر 2023 کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ٹویوٹا یارِس سیڈان کار ہے جو صارفین میں انتہائی مقبول ہے، یہ کمپنی کی جانب سے سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کار بن گئی ہے کیونکہ اس کی ری سیل ویلیو اور اسپیئر پارٹس کی بآسانی دستیابی بڑی خصوصیت ہے۔

ٹویوٹا جون 2023 تک یارس کار 6 مختلف اقسام میں متعارف کراچکی ہے، بنیادی ماڈل ٹویوٹا یارس جی ایل آئی 1.3 ہے جبکہ دیگر ماڈلز میں یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3، یارس جی ایل آئی سی وی ٹی، یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، یارس ایکس ایم ٹی 1.5 اور یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 شامل ہیں۔گزشتہ ماہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے بعد یارس سمیت تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی نے نئی اپ ڈیٹ شدہ قیمت کی فہرست شیئر کی ہے جو 24 اکتوبر 2023 سے تمام گاڑیوں کیلئے لاگو ہوگی، قیمت میں کمی ایک لاکھ روپے سے 13 لاکھ ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔ٹویوٹا یارس کا کم قیمت ماڈل اس وقت 43 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہے، جبکہ ٹاپ ویرینٹ 1.5 سی وی ٹی ایرو کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت 58 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی 47 لاکھ 59 ہزار روپے سے کم ہوکر 46 لاکھ 59 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 43 لاکھ 99 ہزار روپے۔ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ایل او، 46 لاکھ 89 ہزار روپے۔ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی، 46 لاکھ 59 ہزار روپے۔ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی، 48 لاکھ 99 ہزار روپے۔ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ایرو، 50 لاکھ 99 ہزار روپے۔ٹویوٹا یارس 1.5 ایم ٹی، 53 لاکھ 9 ہزار روپے۔ ٹویوٹا یارس 1.5 سی وی ٹی، 56 لاکھ 49 ہزار روپے اورٹویوٹا یارس 1.5 سی وی ٹی ایرو، 58 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…