ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

نگران حکومت نے بیوروکریٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)نگران حکومت نے مینجمنٹ پوزیشن (ایم پی)پر موجود بیوروکریٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم پی 1، 2 اور 3 اسکیل کے لیے تنخواہوں اور مراعات میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایم پی اسکیل کے لیے اضافے پر یکم اکتوبر سے عمل درآمد ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق ایم پی سکیل1 کے لیے کم ازکم تنخواہ 5 لاکھ 54 ہزار 600 اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 99 ہزار 250 روپے تھی جو اب کم از کم تنخواہ 8 لاکھ 4180 روپے اور زیادہ سے زیادہ 11 لاکھ3 ہزار 920 روپے کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم پی 1 اسکیل کیلئے ٹرانسپورٹ مونٹائزیشن 95 ہزار 910 روپے رہے گا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایم پی 2کیلئے کم از کم تنخواہ 2 لاکھ 55 ہزار750 اور زیادہ سے زیادہ 4لاکھ 13 ہزار 600 روپے تھی جو اب کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 70 ہزار 850 روپے اور زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ99 ہزار 740 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح ایم پی 3 اسکیل کے لیے کم از کم تنخواہ ایک لاکھ 65 ہزار 855 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ دو لاکھ 33 ہزار 750 روپے تھی جو اب کم سے کم 2 لاکھ 40 ہزار 460 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 38 ہزار 960 روپے ہو گئی ہے جبکہ اسکیل 3 کا مونٹائزیشن الانس 65 ہزار 60 روپے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…