اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آسکی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / راولپنڈی(این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آسکی۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی اشیاء خودنوش کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ، اتوار و سہولت بازاروں میں ریٹ قدرے کم ،خریدار معیار کی شکایات کرتے دکھائی دیئے ۔صدر مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوی ایشن سلم پرویز بٹ کے مطابق انتظامیہ نے اشیاء کے معیار کے مطابق ریٹ طے نہیں کررہی اور ڈی کلاس اشیاء کے ریٹ مقرر کرکے معیاری اشیاء اس قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی اور قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے صوبائی حکومتوں و ضلعی انتظامیہ کو اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ جڑواں شہروں میں اوپن مارکیٹ میں آلو 90 سے 116 روپے کلو ، پیاز 85 سے 120 ،ٹماٹر 114 سے 160 روپے فی کلو، لہسن کوئٹہ 415 سے 540 روپے فی کلو، لسن دیسی265 سے لیکر300 روہے فی کلو میں دستیاب رہا۔ادرک تھائی لینڈ 560 روپے فی کلو سے 670 روپے ،شلجم 76 سے 90 روپے ، جبکہ اروی 125 سے 150 ،مرچ 110 روپے۔

شملہ مرچ 170 روپے میں فروخت ہوتی رہی ،لیموں 90 روپے فی کلو اور بینگن1 سو سے 110 روپے فی کلو ،کریلا 84 روپے سے96 روپے ، اورتوری85 سے 120 روپے میں دستیاب ہے،ٹینڈا 135 روپے فی کلو سے157 اور کھیرا 60 سے 70 روپے کلو ،پھول گوبھی 60 سے 70 روپے بند گوبھی 95 روہے فی کلو ،پالک کی گڈی 36 سے 50 روپے اور لوکی 90 روپے کلو میم دستیاب رہا۔فروٹ میں کیلا 95 روپے فی درجن سے 125 روپے درجن ،انگور 290 روپے سے 350 روپے فی کلو سیب 260 سے 350 روپے کلو ،گولڈن سیب 165 سے 2 سو روپے کلو میں مل۔

رھا ہے انار 2 سو روپے سے 350 روپے کلو ، امرود ڈیڑھ سے 2 سو روہے فی کلو میں فروخت ہورھا ہے زندہ مرغی 345 روپے فی کلو جبکہ فی کلو گوشت 580 سے 620 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہا ۔انڈہ شیور 330 روپے فی درج سے لیکر 370 روپے فی درجن تک فروخت کیا جارھا دال چنا 280 روپے دال، ماش 580،دال مونگ 320، دال مسور 400 ،سفید چنا 480 ،کالا چنا 300چینی 170 روہے فی کلو میں دستیاب ہے، کوکنگ آئیل 540 سے لیکر 570 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوا ۔سجاد احمد نامی خریدار کے مطابق پچیس سال سے خریداری کررہا ہوں مہنگائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ،نام سستے بازار کا ہے لیکن صرف مٹر کی مثال لے لیں پانچ سو روپے کلو میں مل رہا ہے یہ سستا بازار تو نہ ہوا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…