ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلامی دنیا کے حکمران اتحاد کا مظاہرہ کریں تو مسجد اقصیٰ ،فلسطین آزاد ہو سکتے ہیں، سراج الحق

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے، نہتے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام اور غزہ پر کیمیکل ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ تماشائی بننے کی بجائے فلسطینیوں کو ان کا جائز اور قانونی حق دلائے، اہل فلسطین پر ظلم و جبر کی تاریخ آج سے نہیں 1948ء سے شروع ہوتی ہے، یہ قربانیوں کی عظیم جدوجہد ہے،سرائیل ناجائز اور قابض ریاست، اس نے پہلے کبھی عالمی قوانین کی پاسداری کی نہ اب یہ کسی ضابطہ اخلاق کو مان رہا ہے، امریکہ اور مغربی ممالک کا اسرائیل کی زیادتیوں پر کھل کر حمایت کا اعلان قابل افسوس ہے، او آئی سی اور اسلامی ممالک کے حکمران جرأت مندانہ مؤقف اختیار کریں، اسلامی دنیا کے حکمران اتحاد کا مظاہرہ کریں تو مسجد اقصیٰ اور فلسطین آزاد ہو سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے رہنما موتمر عالم اسلامی و مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت نے غزہ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔ جماعت اسلامی کے کارکنان مساجد، بازاروں اور گلی کوچوں میں کیمپ لگائیں گے اور مظلوموں کی امداد کے لیے عطیات اکٹھے کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 23لاکھ فلسطینی محصور ہیں، جن کے لیے پانی، خوراک بند کر دی گئی ہے، غزہ میں ادویات اور طبی سہولتیں ختم ہو چکی ہیں، انسانی حقوق کے ادارے محصور لوگوں تک مدد کی فراہمی یقینی بنائیں، امت بڑھ چڑھ کر فلسطینیوں کی مالی امداد کرے۔

سراج الحق نے کہاکہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین پر جگانے کے لیے پاکستانی عوام کی طرف ایک کروڑ پٹیشن بھیجی جائے گی جس میں اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے کا مطالبہ شامل ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات دنیا کے امن کو تہس نہس کر سکتے ہیں، جس سے خدانخواستہ تیسری جنگ عظیم شروع ہو جائے گی، پونے دوارب مسلمان غزہ میں ظلم و جبر دیکھ کر بے چین ہیں، اسلامی ممالک کے حکمران امت کے جذبات کی پوری طرح ترجمانی کریں، ایک اہم ترین اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کو اس سلسلے میں پہل کرنا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی ننگی جارحیت کی حمایت ترک کرے،عالمی برادری فلسطینیوں کو انصاف دلانے کے لیے منصفانہ کردار ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی ”قومی فلسطین کانفرنس” پوری قوم کے جذبات کی عکاسی کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔ امیر جماعت نے کہا کہ غزہ کو لاشوں اورملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کیا جائے، اس ضمن میں فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس امر کا خیر مقدم کیا کہ ایران اور سعودی عرب نے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطے شروع کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی جو اپنے شیرخوار بچوں کی پرورش مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کا پوری امت پر احسان ہے، موقع آن پہنچا ہے کہ عالم اسلام فلسطینیوں کے احسان کا بدلہ دے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین یقینی طور پر آزاد اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کا خاتمہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…