ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ستمبر کے بعد اکتوبر میں بھی بہترین کارکردگی کا اعزاز پاکستانی کرنسی کے نام

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |
ڈالر ریٹ

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے انسداد سمگلنگ اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ اورپاکستانی کرنسی نے ستمبر کے بعد اکتوبر میں بھی بہترین کارکردگی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بلوم برگ کے اعدادوشمار کے مطابق ابھرتی اورفرنٹ لائن معیشتوں میں پاکستانی کرنسی نے پیرکو بھی کاروباری ہفتہ کے آغاز پر امریکی ڈالرکے مقابلہ میں بہتر کارکردگی کا اعزاز برقرار رکھا، اور رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 0.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 1.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں ملائشین کرنسی دوسرے جبکہ جنوبی کوریا کی کرنسی تیسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ ستمبر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی نے ابھرتی ہوئی اور فرنٹ لائن معیشتوں میں بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…