منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے۔خالد محمود خان کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار خالد محمود خان نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس پر سزا ہوئی، وہ کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے۔ممبر کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ابھی التوا میں ہے، اپیل منظور ہو جائے تو کیا ہو گا۔درخواست گزار نے کہا کہ سزا قائم ہے جب تک چیئرمین پی ٹی آئی بری نہیں ہو جاتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانے کی پہلے بھی درخواست آئی تھی جسے کمیشن نے مسترد کیا تھا، کیا آپ کی درخواست اس سے مختلف ہے؟ نواز شریف کو پارٹی چیئرمین سے ہٹانے کا فیصلہ اور اس میں کیا فرق ہے؟درخواست گزار نے موقف دیا کہ نواز شریف کو پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن اور ٹرائل کورٹ نے نااہل کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ پہلے چیئرمین پی ٹی آئی نااہل نہیں تھے اس لیے انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تھا، پہلے چیئرمین کو سزا نہیں ہوئی تھی، ان کو تو اب سزا ہو چکی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے چیئرمین پی ٹی آئی ڈس کوالیفائی ہوئے تھے انہیں نااہل نہیں کیا گیا تھا، اب چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل بھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…