ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کوئی کمی نہ ہوسکی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ مقامی برانڈڈ کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں کمی نہیں کی صرف ایک ماہ میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 110 ڈالر فی ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین عمر ریحان شیخ نے دعوی کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے اور اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ ماہ گھی اور تیل کمپنیاں 15 ہزار 100 روپے من گھی فروخت کر رہے تھیں جو تین ہزار روپے کمی کے بعد 11 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔عمر ریحان شیخ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ960 ڈالر فی ٹن تھا ۔110ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔اور مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہو گے۔اور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔عمر ریحان شیخ نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ایکس مل نرخ کم ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریٹیل کی سطح پر دکانداروں نے نرخ کم نہیں کیے۔ مقامی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد نرخ کم ہوئے ہیں۔محمود مولوی نے بتایا کہ ملک میں گندم کی کمی وجہ سے گندم درآدم کی گئی ہے اور امپورٹرز کو گندم 92 روپے کلو میں حاصل ہوئی ہے۔ سستی گندم درآمد ہونے کے بعد آٹے کے نرخ 120 روپے فی کلو فروخت کیا جانا چاہیے لیکن مارکیٹ میں آٹا 135 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…