ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی(نیوزڈیسک/این این آئی)انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 280روپے 65پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ واضح رہےکہ ابھرتی ہوئی اورفرنٹ لائن معیشتوں میں پاکستانی کرنسی نے پیرکو بھی کاروباری ہفتہ کے آغاز پر امریکی ڈالرکے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار رکھا۔

اسٹیٹ بینک اور بلوم برگ کے اعدادوشمار کے مطابق پیر کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 0.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 281.65 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر 282.69 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

موجودہ مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 1.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں ملائشین کرنسی دوسری جبکہ جنوبی کوریا کی کرنسی تیسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ ستمبر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی نے ابھرتی ہوئی اور فرنٹ لائن معیشتوں میں بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی چھتری تلے انسداد سمگلنگ اور دیگر انتظامی نوعیت کے اقدامات کے نتیجہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…