ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمرہ زائرین کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) عمرہ زائرین کی آڑ میں کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، موبائل فونز کی مالیت 2 کروڑ 76 لاکھ ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے فون کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔مسافروں کا ایک گروپ عمرہ کی ادائیگی کے بعد غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز EK 602 کے ذریعے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا ، کسٹم نے شک کی بنا پر گروپ کو روکا اور ان افراد کے سامان کی کسٹم اسٹاف نے اسکینگ کی تو ان عمرہ زائرین کے سامان میں موبائل فونز کے خالی ڈبوں کی نشاندہی ھوئی۔

جس پر حکام نے مذکورہ مسافروں سے موبائل فونز کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے غیر تسلی بخش جوابات دیے جس کی وجہ سے ان مسافروں کی جامہ تلاشی لی گئی تو ان مسافروں کے زیب تن/ زیر جامہ کپڑوں(جسم)سے51 عدد قیمتی آئی فون برآمد ہوئے۔حکام نے بتایا کہ عمرہ زائرین کے گروپ بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، موبائل فونز کی مالیت 1 کروڑ چھیاسی لاکھ روپے ہے، جس پر مروجہ قانون کے تحت 88 لاکھ روپے ڈیوٹی/ ٹیکسز کی مد میں قابل ادا ہیں۔برآمد ہونے والے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 76 لاکھ ہے تاہم ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حکومت پاکستان/ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اسمگلنگ کی تدارک کے لئے جاری خصوصی احکامات اور ہدایات کی روشنی میں کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ شفیق احمد لاٹکی صاحب نے ان احکامات اور ہدایات پر بھرپور عمل درآمد کے لئے ایڈیشنل کلکٹر ایئرپورٹ محترمہ زھرہ طاھر نقوی صاحبہ اور اسسٹنٹ کلکٹر ایئرپورٹ وقار حیدر کو بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں کی آڑ میں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے آرایول اور ڈپارچر پر تعینات افسران کو پہلے سے زیادہ مستعد اور متحرک رکھنے اور تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی معیشت کو اسمگلنگ کے ذریعہ نقصان پہنچانے والے عناصر کی کسی بھی کوشش کی بیخ کنی کی ھدایات جاری کیں۔

اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے نتیجے میں موبائل فونز عمرہ زائرین کے ذریعہ اسمگلڈ کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں کہ اسمگلرز نے موبائل فونز کو اسمگلڈ کرنے کے لئے سادہ لوح مسافروں اور عمرہ زائرین کو پاکستان آنے والی فلائٹس پر سستے ٹکٹ اور پیسوں کا لالچ دے کر 01 سے 10 تک I Phone لانے کی ترغیب دی ہے کیونکہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آنے والے زائرین کو انتہائی احترام دیا جاتا ہے اور ان زائرین کی آسان سہل اسپیڈی کلیئرنس کی جاتی ہے اور ان کے ہمراہ سامان پر کسی قسم کا شک نہیں کیا جاتا ہے۔کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی شفیق احمد لاٹکی نے عمرہ زائرین اور عام سادہ لوح مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان واپسی پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی کوئی بھی چیز خصوصی طور پر موبائل فونز اپنے پاس نہ رکھیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارراوائی/ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…