جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی کار

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) برطانوی کمپنی نے 1000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی دنیا کی پہلی کار کو نمائش کے لئے پیش کردیا ہے۔بلڈ ہاو¿نڈ نامی یہ کار 1997 میں ایک اور برطانوی کار کا 763 میل فی گھنٹے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے بنائی گئی ہے جسے جنوبی افریقہ میں قدیم دریا کے راستے پر قائم ایک خصوصی ٹریک پر دوڑایا جائے گا۔ اگلے سال 15 اکتوبر کو اس کار کی پہلی ا?زمائش متوقع ہے اور پہلے اسے 800 میل فی گھنٹہ پر دوڑایا جائے گا پھر بتدریج اس کی رفتار بڑھائی جائے گی۔اس کار کی ڈیزائننگ اور تیاری میں 8 سال کی محنت اور تحقیق شامل ہے اور یہ راکٹ کی قوت کے ذریعے آگے بڑھتی ہے۔ اس میں قوت پہنچانے والے 3 یونٹس اور خصوصی ایئربریکس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس میں لڑاکا جیٹ طیاروں کے پہیے استعمال کیے ہیں کیونکہ اس تیز رفتار کار میں عام ریسنگ گاڑیون کے پہئے کارآمد ثابت نہیں ہوسکتے۔ کار میں یوروفائٹر کا ٹائفون انجن لگایا گیا ہے اور گاڑی کی قیمت 2 ارب پاکستانی روپے ہے۔ اگر کراچی سے اس کار کے ذریعے سفر کیا جائے تو ایک گھنٹے میں باآسانی لاہور پہنچا جاسکتا ہے۔
بلڈ ہاو¿نڈ کار کی تیاری میں 350 چھوٹی بڑی کمپنیوں کی محنت شامل ہے جن میں رائل ائیرفورس سے لے کر ٹیکنالوجی کی جدید کمپنیوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…