ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاوہر ( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا،محکمہ صحت پنجاب نے نپاہ نامی وائرس کے ممکنہ خطرے اور پھیلا کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ہمسایہ ممالک میں پھیلنے والے اس وائرس کی ابتدائی علامات میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، تیز بخار، جھٹکے لگنا اور دماغی حالات خراب ہونا شامل ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نپاہ نامی وائرس کے پھیلا کے خدشے اور اس سے بچنے کے لیے جاری کیے جانے والے ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت جلد پھیلتا ہے۔گائیڈ لائنز کے مطابق اس خطرناک وائرس کی کوئی ویکسین نہیں لہٰذا بروقت تشخیص سے علاج کرکے ہی بچائو ممکن ہے۔

ابتدائی تحقیق سے یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سمیت دیگر جانوروں میں پایا گیا اور وہاں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔ محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق وائرس چمگادڑوں کے درخت پر لگے پھل کھانے سے اور وہی پھل بعد میں کوئی انسانی کھائے تو اس میں منتقل ہوسکتا ہے۔ لہذا تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً قریبی ہسپتال کا رخ کریں۔ اگر بروقت علاج نہ کیا تو مریض 3سے 4دن میں کومہ میں جاسکتا ہے اور اس وائرس سے اموات کی شرح 74 فیصد ہے۔گائید لائنز میں نپاہ سے متاثرہ تمام مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کرنے، مریضوں کو الگ رکھنے، بروقت تحقیقات کے لئے سیمپلز پی سی آر کیلئے لیبارٹری بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…