جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3ممالک کے دوروں کا امکان

datetime 27  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3ممالک کے دوروں کا امکان ہے ، نواز شریف وطن واپسی سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات جاری ہے ۔

جبکہ نواز شریف کے دوروں میں مریم نواز ، متعدد اہم لیگی رہنما اور ان کی معاشی ٹیم کے دیگر اراکین بھی ہمراہ ہوں گے۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ان ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں ۔نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے اور انکے وطن پہنچتے ہی مشرق وسطی کے ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی، ان اچھی خبروں کے باعث نواز شریف کے ملک میں قدم رکھتے ہی ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑنا شروع ہو جائیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…