ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کی گرفتاری کیلئے تیار ہیں،نگران وفاقی وزیرداخلہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی(نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، نوازشریف کی گرفتاری کیلئے تیار ہیں، نوازشریف ماضی میں بھی بیٹی کیساتھ گرفتار ہونے آئے تھے، برصغیر کا ایک ہی لیڈر ہے جو گرفتاری سے ڈرتا ہے،تعصب کہیں یا کچھ اور سب کو پتہ ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں انھیں جیل میں سہولتیں ملنی چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کی ڈارلنگ ہیں کئی کیسز میں ریلیف لے چکے ہیں،ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردار ادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کر رہی ہے، ریاست کو ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے،سافٹ رویہ نہیں رکھنا چاہیے،9مئی کو پاکستان کیخلاف آرگنائزڈ سازش ہوئی ہے، 9مئی میں جو بھی ملوث تھے پراسیکیوشن انھیں ٹرائل کے لیے بھیج رہی ہے، الیکشن ہونے والے ہیں اور 9مئی کے واقعات کو بھلا دیا جائے ایسا نہیں ہوسکتا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے سرفرازبگٹی نے کہاکہ ایئرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے،نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی تو گرفتار کریں گے،میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔سرفرازبگٹی نے کہا کہ نوازشریف ماضی میں بھی بیٹی کے ساتھ گرفتار ہونے آئے تھے، برصغیر کا ایک ہی لیڈر ہے جو گرفتاری سے ڈرتا ہے،تعصب کہیں یا کچھ اور سب کو پتہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری سے ڈرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولتیں دی جارہی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں انھیں جیل میں سہولتیں ملنی چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کی ڈارلنگ ہیں کئی کیسز میں ریلیف لے چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردار ادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کر رہی ہے، ریاست کو ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے،سافٹ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔نگراں وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان ایک سافٹ اسٹیٹ بن چکا ہے، کسی ڈیل کا حصہ تھا نہ کسی ڈیل کے بارے میں مجھے پتہ تھا،جولوگ ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں وہ اس پر بات کر سکتے ہیں، مصالحت اچھی چیزہوتی ہے لیکن کس کے ساتھ یہ بھی اہم ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے،پاکستان میں ایسا ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم جیلوں میں گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ 9مئی کو پاکستان کے خلاف آرگنائزڈ سازش ہوئی ہے، 9مئی میں جو بھی ملوث تھے پراسیکیوشن انھیں ٹرائل کے لیے بھیج رہی ہے، الیکشن ہونے والے ہیں اور 9مئی کے واقعات کو بھلا دیا جائے ایسا نہیں ہوسکتا۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے کسی کو چھوڑ دینا ایسا نہیں ہو سکتا،ملک میں ایک سسٹم ہے جس نے 9مئی کی سازش کی ہے کیا اس کو سزانہ دی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کیسز چل رہے ہیں، عدالتیں فیصلہ کریں گی۔نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوبعض کیسزمیں ریلیف بھی ملا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے ہم نے نہیں، عدالتیں فیصلہ کرسکتی ہیں چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن سے پہلے باہر آئیں گے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…