اسلام آباد (این این آئی) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 14ستمبر کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1208روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.16فیصد زائد ہے۔شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1206روپے ریکارڈ کی گئی تھی،
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.30فیصد زائد ہے، پیوستہ ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1164روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1198 ، راولپنڈی 1199،گوجرانوالہ 1200، سیالکوٹ 1210، لاہور 1240، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1190، ملتان 1214، بہاولپور 1237، پشاور 1200 اور بنو ں میں سیمنٹ 1200 روپے ریکارڈکی گئی ۔اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1144، حیدرآباد 1150، سکھر 1200، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1170 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔