جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 18  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ساندہ، اسلام پورہ، اچھرہ اور کینال کے اطراف میں بادل برسے، فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، چونگی امر سدھو اور کاہنہ کے گردونواح میں بھی بارش سے موسم حسین ہوگیا جس کے بعد گرمی کے ستائے لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ادھر پنجاب کے مختلف شہروں نارووال اور فیصل آباد میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا، فیصل آباد شہر اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواں کا سلسلہ جاری رہا، آسمان کو گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ۔

ضلع چنیوٹ میں تیز بارش سے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ سیوریج لائنیں بند ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی، شرقپور شریف، حویلی لکھا، ساہیوال اور رائے ونڈ میں بھی بارش ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ میں میر پور خاص اور تھرپارکر میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسے۔محکمہ موسمیات سندھ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، تھر پارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹھٹہ، بدین، سجاول میں بھی بارش کا امکان ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…