اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے کم ترین سکوردینے کے باوجود زمبابوے کو حیران کردیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوزڈیسک) پاکستان نے میزبان زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر 2 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ اوورز میں گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر136 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ کا ا?غاز کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 123 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ یملٹن مساکدزا 25، کریگ ایرون 11، سکندر رضا 13، سین ولیمز 14، رچمنڈ متمبامی 9، لیوک جانگوے 2، چامو چیباہا اور گریم کریمر بغیر کوئی رنز بنائے ا?و¿ٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4، ویاب ریاض اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر عماد وسیم کو مین ا?ف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے 11 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو مختاراحمد اوراحمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور21 رنز کی شراکت قائم کی، احمد شہزاد پاکستان کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے، 25 رنز کے مجموعی اسکور پر مختار احمد بھی چلتے بنے انہوں نے 4 رنز بنائے، فٹنس مسائل سے چھٹکارا پاکر ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے والے صہیب مقصود بھی کچھ نہ کرسکے اور 29 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔مشکل حالات میں شعیب ملک اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت پر 42 رنز بنائے، 71 رنز کے مجموعی اسکور پر عمر اکمل آو¿ٹ ہوگئے۔ 87 رنز پر شعیب ملک کی صورت میں پاکستان کا 5واں کھلاڑی آو¿ٹ ہوا۔ اس موقع پر محمد رضوان اور عماد وسیم نے تیز کھیلتے ہوئے اسکور کو 133 رنز تک پہنچایا۔ عماد وسیم 19 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد شاہد آفریدی بھی صرف 2 رنز ہی بناسکے، اس طرح پاکستان نے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 136 رنزکم ترین اسکور ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…