جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

جنرل راحیل شریف ،پاکستان کا نیا ستارہ،بین الاقوامی جریدے اکنامسٹ کی خصوصی رپورٹ

datetime 27  ستمبر‬‮  2015 |

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی جریدے اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اسٹار بن کر عوام کے دلوں میں گھر کر رہے ہیں ¾ ان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے پاک فوج کے وقار کو بحال کیا ہے اوراسے نئی شان وشوکت سے نواز ا ہے۔ان خیالات کا اظہارمشہور برطانوی جریدے ’اکنامسٹ‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیا ۔ رپورٹ میں جنرل راحیل شریف کے عہدہ سنبھالنے سے لیکر اب تک کے تمام اقدامات اور اس کے دور رس نتائج کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے کچھ اقتباسات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی قدرو منزلت پاکستانی عوام کی نظروں میں روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ لاہور کے ضمنی انتخابات سے متعلق پوسٹرز ہوں یا ساحلی شہر کراچی کے بل بورڈ ز ¾ہر جگہ جنرل راحیل شریف کی تصاویراپنی چمک دمک کے ساتھ آویزاں ہیں۔کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب پاکستانی اخبارات کے صفحہ اول پر ان کی تصویر شائع نہ ہوتی ہو۔ رنگوں سے کھیلنے والے مصور ٹرکوں اور رکشوں پربھی ان کی تصاویر بنا رہے ہیں۔جنرل راحیل شریف کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے پاک فوج کے وقار کو بحال کیا ہے اوراسے نئی شان وشوکت سے نواز ا ہے۔ آٹھ سال قبل شورش زدہ علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں کو پبلک مقامات پریونیفارم نہ پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا جس کی وجہ یہ ہے کہ جنرل پرویز مشرف کا طویل دور حکمرانی فوج کے وقار میں کمی کا باعث بنا جبکہ 2007میں لال مسجد آپریشن اور 2001میں ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی جیسے واقعات نے فوج کے وقار کو دھچکا لگایا تاہم جون2014میں طالبان کے خلاف ضرب عضب آپریشن کے بعد آج فوج مقبولیت کی حدوں کو چھو رہی ہے۔آپریشن ضرب عضب کی شروعات کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے ¾ اس دوران شمالی وزیر ستان میں طالبان کی پناہ گاہوں کے خاتمے اورکراچی میں عسکریت پسندوں کا تعاقب جیسے اقدامات کا نتیجہ یہ نکلا کہ عسکریت پسندی کے واقعات میں نمایا ں کمی ہوئی۔ اسلام آباد کے ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے مطابق گزشتہ نو ماہ میں دہشت گردوں کی پر تشدد کارروائیوں میں تقریباً نصف کمی ہوئی ہے۔راحیل شریف کی سربراہی کے دوران ہی فوج اور عوام کے تعلقات کو بھی نمایاں کیا گیاجس کے سبب جنرل راحیل شریف ایک اسٹار بن کر لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہے ہیں۔کسی بھی محاذ پر ان کے دورے کو میڈیا میں نمایا ں کوریج دی جاتی ہے ¾جب ملک اندرونی سطح پرخونی تنازع میں گھرا ہو تو ایسے میں جنرل راحیل شریف کو غیر معمولی پذیرائی ملنا قابل ذکر ہی تو ہے۔خیال ظاہر کیاجارہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے عہدے کی معیاد میں تین سال تک کی توسیع کردی جائے گی۔ان کے عہدے کی معیاد نومبر2016میں ختم ہو جائے گی لیکن اس حق میں بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ راحیل شریف کو کام کرنے کے لئے مزید تین سال دیئے جائیں ۔ان آوازوں میں سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کی آوازبھی شامل ہے۔جریدے نے کئی مقامات پر پاک فوج کے خلاف سخت زبان بھی استعمال کی ۔ جریدے کے مطابق فوج کے ا بھرتے ہوئے کردار سے سویلین حکمرانی دب جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سویلین حکومت کا کردار اب خارجہ پالیسی، بھارت سے تجارتی تعلقات اور مشرف کے خلاف بغاوت کیس میں کہیں نظر نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…