اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کریک ڈاؤن جاری رہا تو ڈالر 250 روپے تک جاسکتا ہے، بڑا دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تا کہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ کریک ڈان پر آرمی چیف کو قوم کی مبارک باد، آرمی چیف نے یہ بیڑا اٹھایا جو سول حکومت کو اٹھانا تھا، کریک ڈان کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں، بجلی، پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے، ڈالرکا ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے، آپریشن جاری اور اسمگلنگ بند رہتی ہے تو ڈالر 250 روپے تک بھی جاسکتا ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ جب سیکریک ڈان شروع ہوا ہے ایکسچینج کمپنی کی سپلائی بہت بڑھ گئی ہے، آج ایکسچینج کمپنی نے 15 ملین ڈالر انٹربینک میں فروخت کیے ہیں، ماضی میں انٹربینک میں ڈالرکی فروخت 5 سے 10 ملین ڈالر سے اوپر نہیں جا رہی تھی، امید ہے آنے والے دنوں میں انٹربینک میں ڈالر کی فروخت 20 ملین یومیہ ہوجائیگی، امید ہے اس ماہ ہم 500 ملین سے زیادہ ڈالر انٹر بینک میں سرنڈرکریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنسی تبدیل کرانے والوں کو تحفظ دیاجائے، تنگ نہ کیا جائے، ایکسچینج کمپنیوں میں کرنسی سیل کرنے والیکلائنٹس کی آمدکم ہوگئی ہے،کمی کی وجہ ایجنسی والوں کی طرف سے ان کا ڈیٹا اکھٹا کرنا ہے، ڈالر بیچنے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے اور پورٹل کے ذریعے ریکارڈ رکھاجائے، ڈالر بیچنے والوں کو کوئی تنگ کرے تو شکایت نمبر بھی ہونا چاہیے۔

ملک بوستان نے کہا کہ میں نے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سے بھی بات کی ہے، ڈالر بیچنے والوں کا پورٹل بنایا جائے تاکہ انہیں کوئی سرکاری اہلکار نہ روکے، پورٹل میں رجسٹریشن نمبر دیا جائے، نمبر دکھائیں اور کرنسی جمع کرائیں یا تبدیل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی تبدیل کرنے والوں کو تنگ نہ کریں تا کہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں، اس طرح ہماری اور آرمی چیف کی محنت ضائع چلی جائیگی، آرمی چیف نے جو بیڑا اٹھایا ہے اسیہم پار کریں گے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…