ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے برطانیہ کی تعلیمی سکالرشپس کا اعلان

datetime 12  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی) برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے رواں سال کی چیوننگ سکالر شپس کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے رواں سال کی چیوننگ سکالر شپس کا اعلان کردیا ہے،چیوننگ سکالرشپس کیلئے درخواستیں 12ستمبر اور 7نومبر 2023 کے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں، درخواستیں ویب سائٹ www.chevening.orgپر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ سکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور کچھ رقم خرچ کرناشامل ہے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے زندگی بدل دینے والی چیوننگ اسکالرشپ کیلئے درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے کچھ کا گھربرطانیہ ہر سال لاکھوں طلبہ کیلئے اعلی مقام ہے، درخواست دینے کیلئے کیریئر میں اگلا قدم اٹھانے کے بارے میں سوچنے والے کسی بھی شخص کی حوصلہ افزائی کروں گی رواں سال چیوننگ اسکالرشپس ایوارڈز کی 40 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

جین میریٹ نے کہا کہ 1983 سے اب تک 2 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کو شیوننگ اسکالرشپس اور فیلو شپس سے نوازا جا چکا ہے۔ چیوننگ اسکالرشپس یوکے کا عالمی اسکالرشپ پروگرام ہے، جو ابھرتے ہوئے نمایاں لیڈرز کو کسی بھی مضمون اور برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں ایک سالہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔پاکستان کے کئی قابل ذکر سابق طلبہ میں اسپورٹس صحافی روحا ندیم،سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ،اداکار اور نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پروگرام میں سونیا شمروز صوبہ خیبرپختونخوا کے کسی ضلع کی پولیس چیف کے طور پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…