اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 306.97 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں بھی آج بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 491 پوائنٹس پر تھا جس میں 57 پوائنٹس بہتری ہوئی ہے اور انڈیکس 45 ہزار 548 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔