منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2افسران اور ایک جوان شہید

datetime 4  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د/گوادر(این این آئی)گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور 1 جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے تیں اہلکاروں کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی گئی ۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔ نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان کی شہادت پر انتہائی دکھ ہوا،جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں،فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا گوادر میں تربیتی پرواز کے دوران پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر شدید افسوس اوردو افسروں اور ایک جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔سابق وزیر اعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ ملک وقوم کے لئے شہداء عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ۔سابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…