پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ رہائی کے بعد پھر گرفتار

datetime 31  اگست‬‮  2023 |

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردیکراچی (این این آئی) رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو رہائی ملتے ہی بھر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حلیم عادل کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کرکے روانہ ہوگئی۔حلیم عادل شیخ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر گزشتہ روز بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو رہا کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اے ٹی سی کراچی میں پیش کیا گیا اور حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ر سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو بھی 7 دن میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت حیدر آباد نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس کے خلاف حلیم عادل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…