اسلام آباد (نیوزڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 1525 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 719 کی سطح پر آ گیا۔