اسلام آباد (نیوزڈیسک) اٹک جیل میں موجود عمران خان کولندن میں موجود اپنے بیٹے سلمان خان اور قاسم خان سے بات کرنے کی اجازت مل گئی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرنے کی عمران خان کی درخواست منظور کر لی ، عدالت نے اٹک جیل حکام کو عمران خان کی بیٹوں کے ٹیلی فونک بات کرانے کا حکم دے دیا