جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چینی کی قیمت 185 روپے فی کلو تک جاپہنچی، 300 تک پہنچنے کا خدشہ

datetime 31  اگست‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)ملک میں چینی باہر سے منگوانے کے باعث کراچی میں ہول سیلز بازار میں چینی کی قیمت 165 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ ریٹیل میں چینی 175 سے 185 تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کی قیمت ہول سیلز بازار میں 4 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے۔محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 10 لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم کرنے سے امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی، جس سے شہری 100روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…