اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے، مریم نواز

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف ارگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے،فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا،اس کا عملی مظاہرہ قوم 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھ چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوارڈی نیٹر ز سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مریم نواز نے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوارڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی اصل طاقت نوجوان ہیں،،پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے،اب دور نوجوانوں کا ہے،پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اس کے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی،آپ نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں لیپ ٹاپ،انڈومنٹ فنڈز، یوتھ لون پروگرام اور کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ، مسلم لیگ (ن)کے شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن واریئرز کا اپنا کردار ادا کیا، نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کو کال دی انہوں نے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہا، نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے،فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا،اس کا عملی مظاہرہ قوم 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھ چکی ہے ،فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…