پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ بتا تے ہوئے کہاہے کہ9اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی،اسمبلی توڑنے کی سمری 9اگست کو بھیج دیں گے،نگراں وزیر اعظم کیلئے(آج)جمعہ سے مشاورت ہوگی، آئندہ 2سے 3روز میں مشاورت کا عمل مکمل کرلیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیاجس میںوفاقی وزراء اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی روہنمائوں نے شرکت کی،عشایئے میں شرکاء کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔

عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9اگست کو اسمبلی تحلیل ہو گی، اسمبلی توڑنے کی سمری 9اگست کو بھیج دیں گے، تمام اتحادیوں اور سیاسی قائدین سے مشاورت ہو گئی ہے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے بھی مشاورت ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم کیلئے آج جمعہ سے مشاورت ہوگی، آئندہ 2سے 3روز میں مشاورت کا عمل مکمل کرلیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، 15ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا، آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا۔شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو کانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹانا پڑے،اس شخص کی ضد نے ہر ادارہ اور شعبہ تباہ کر دیا تھا، اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا، آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا،شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہائوس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فردا فردا ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی۔عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت وفاقی وزراء اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی روہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

ارکان پارلیمنٹ کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے پرتکلف عشائیہ میں من پسند کھانوں کا اہتمام کیا گیا،چکن منچورین، چکن کڑاہی، مٹن کڑاہی، باربی کیو مینیو کا حصہ تھیں، میٹھی ڈشز بھی ارکان پارلیمنٹ کی تواضع میں پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عشائیہ سے قبل پارلیمانی رہنمائوں سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنمائوں سے نگران وزیر اعظم سے متعلق مشاورت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…