اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پیسکو کے نادہندہ نکلے۔تفصیلات کے مطابق پیسکو نے علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا دو سب ڈویڑن کے تقریبا 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے ، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار جمع کرا دئیے گئے ہیں، تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی ۔