بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع، پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم

datetime 3  جولائی  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلائو گھیرائو کیس میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی ۔پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 17جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔دوسری جانب 9مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے اور سڑک بلاک کرنے کے کیس میں 26ملزمان کی ضمانت میں 10روز کی توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 9مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ بے گناہ ہیں، انہیں بلاجواز مقدمے میں نامزد کیا گیا، شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا ڈر ہے، لہذا ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔عدالت نے 26 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف قصور کے تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج ہے، 26 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…