دبئی : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے دبئی میں رابطہ کیا ہے۔نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔بتایا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف سے رابطے کے دوران پنجاب حکومت کی سیاست پر گفتگو کی۔نواز شریف آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات بھی کریں گے۔