اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

واردات کی ویڈیو وائرل کرنے والے لٹیروں کا پورا گینگ گرفتار ہو گیا

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے علاقے ضلع کیماڑی میں قبرستان میں واردات کے دوران ویڈیو وائرل کرنے والے لٹیروں کا پورا گینگ گرفتار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس نے انتہائی مطلوب 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا، لٹیروں نے 4 روز قبل شیرشاہ پراچہ قبرستان میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، ویڈیو میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈاکوؤں کی شناخت سہیل عرف فقیر نثار چانڈیو، ریاض، محمد زمان، نذیر احمد، شعیب علی اور وزیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ٹریس کر کے ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ، سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے ایس آئی محبوب تنولی، ایچ سی واجد و اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔ڈاکوؤں کے قبضے سے غیر قانونی 3 پستولیں، چھینی گئیں تین موٹر سائیکلیں اور 12 موبائل فون برآمد ہوئے، ان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکلیں موچکو اور بلدیہ سے چھینی گئی تھیں، مذکورہ بالا گینگ کے سرغنہ سہیل عرف نثار چانڈیو نے گزشتہ ماہ گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔فدا حسین جانوری کے مطابق ڈاکوؤں نے کراچی اور اندرون سندھ سیکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، انھیں 12 مقدمات میں مدعیوں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ مزید وارداتوں کے سلسلے میں انھیں انٹروگیٹ کر کے شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے ڈاکوں کے خلاف متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…