ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے ن لیگ کی چھوٹی وکٹیں بھی نہ چھوڑیں

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان نے لاہور میںحلقہ این اے 122اور 125میں دھاندلی کی نشاندہی کی تھی وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں اب تحریک انصاف کے تمام لوگوں کو مل کر اس سیٹ کو کامیاب کروانا ہے اگر پی ٹی آئی یہ سیٹ جیت جاتی ہے تو سمجھ لیں کہ لاہور اور پنجاب فتح کرلیا ،اس کے بعد ہم وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے ،عوام جانتی ہے کہ 2013ءکے الیکشن میں موجودہ حکمرانوں دھاندلی سے اقتدار میں آئے ہیں اس لیے لوگ ذوق درذوق پی ٹی آئی میں شمولیت کررہے ہیں ،4اکتوبر کو ہم اسلام آباد میں احتجاج کریں یہ ہمارا جمہوری حق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںمسلم لیگ (ن) رہنما رانا اسد اللہ خاں،رانا سیف اللہ خاں ممبر پنجاب بار کونسل،ملک طارق ندیم ڈوگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے

مزید پڑھئے: ڈولفن فورس۔۔۔۔ نیا سفید ہاتھی

ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی آرگنائزر کنورعمران سعیدایڈووکیٹ ،چوہدری محمد سعید ورک ، میاں شفیق اشرفی ،چوہدری شفقت کجر ،آصف منظور ورک، چوہدری فیاض حسین بھٹی ، ڈاکٹر سلیم چوہدری ،رانا عباس علی خان ،چوہدری فیض الرسول گجر ،رانا اعجاز حسین ،رانا عبدالسمیع، رانا شفیق خان ایڈووکیٹ ،زین ندیم شیخ رانا وحیداحمد خان ، ظفر محمود خان ،اشرف گادی وائس چیئرمین جنڈیالہ شیر خان ،دلبر حسن ،رانا بنیاد علی خان،ڈاکٹر اللہ رکھا بھٹی ،رانا خالد ،ڈاکٹر خالد حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں صحافیوں اور کیمرہ مین برستی گولی میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر اپنے کام سرانجام دیتے ہیں انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ ضمنی وبلدیاتی الیکشن میں حکومت دھاندلی کا پروگرام بنارہی ہے لیکن اس دفعہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور عوام کے ووٹوں سے ہی نمائندے منتخب ہوں گے ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن پر رینجر کو تعینات کریں ۔انہوں مزید کہا کہ حکمرانوں کے پاس کوئی پلان نہیں کہ بجلی کی کوڈشیڈنگ پٹواری ،تھانہ کلچر،اورنہریوںسے نجات مل جائے ان کا کام ملک میں سٹرکیں اورپل بنانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ بجلی کی قیمت ڈبل ہوگی ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…