اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف بہت اچھے کرکٹر ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ میاں نواز شریف نے ایک وقت میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔ 1987ء کے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ ہوا تھا اور اس میں میاں نواز شریف پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے۔ اس میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خطرناک باؤلرز کا سامنا کرنے کے لیے جانے والے میاں نواز شریف نے کوئی خاطرخواہ حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے تھے۔
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور موجودہ سیاستدان عمران خان ، جو اب میاں نواز شریف کے سب سے بڑے مخالف بن کر سامنے آئے ہیں، نے اپنی خودنوشت ’’پاکستان، اے پرسنل ہسٹری‘‘میں لکھا ہے کہ ’’اس میچ میں نذر نے بیٹنگ پیڈز ، پنڈلیوں، رانوں، سینے اور بازوؤں کی حفاظت کے لیے سیفٹی گارڈ اور ہاتھوں پر دستانے پہنے، سر پر ہیلمٹ بھی تھا لیکن نواز شریف نے صرف بیٹنگ پیڈ پہنے اور اپنے چہرے پر ایک مسکراہٹ سجائے میدان میں اتر گئے۔ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں، نواز شریف مدثر نذر کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اوپننگ کرنے جا رہے تھے جس کے پاس کرکٹ کی تاریخ کے بہترین اور تیز ترین فاسٹ باؤلرز تھے۔ ‘‘
تفصیل بتاتے ہوئے عمران خان لکھتے ہیں کہ ’’لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں یہ وارم اپ میچ ہو رہا تھا اور میں اس وقت ٹیم کا کپتان تھا۔ اس وقت میاں نواز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے۔ میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری شاہد رفیع میرے پاس آئے اور کہا کہ میاں نواز شریف آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔میں کپتانی سے دستبردار ہو گیا لیکن میں سمجھ رہا تھا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے اورصرف ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ لیکن جب وہ ٹاس کرنے کے لیے میدان میں اتر آئے تو مجھے جھٹکا لگا۔ اس میچ میں نواز شریف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔
وہ وقت جب نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کی قیادت کی، انتہائی دلچسپ کہانی عمران خان کی زبانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی




















































