ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

یونان کشتی سانحہ، متاثرین کی شناخت کیلئے لواحقین نے ڈی این اے نمونے دے دیے

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنیوالے حادثے کے متاثرین کی شناخت کے لیے ڈوبنے والی کشتی پر سوار افراد کے خاندان کے افراد گزشتہ روز گجرات اور آزاد کشمیر میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں لواحقین ایک ہسپتال کے باہر نمونے جمع کرانے کے لیے اکٹھے ہوئے۔غمزدہ حالت میں خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے اپنے نمونے لیے جانے کے انتظار میں قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔گجرات کے شہر ڈنگہ کے نواحی گاؤں نور جمال سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ شخص بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر اپنے 5 سالہ بھتیجے کے ساتھ قطار میں کھڑا تھا، انہوں نے بتایا کے اس بچے کے والد لاپتا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں کے کم از کم 11 افراد لاپتا ہیں جو تقریباً ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر اٹلی روانہ ہوگئے تھے۔محمد ایوب نامی شہری اپنے ایک سال اور 3 سال کی عمر کے 2 بھتیجوں کے ہمراہ ان کے ڈی این اے کے نمونے لیے جانے کا انتظار کرتے دکھائی دئیے، انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی محمد یٰسین نے بہتر زندگی کی خاطر یورپ پہنچنے کے لیے تقریباً 23 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے میں لاپتا 98 نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے گجرات سرکل میں 52 متاثرین کے لواحقین کی جانب سے سیمپل جمع کروائے گئے اور ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل میں 46 متاثرہ خاندانوں نے ڈی این اے سیمپلز دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے لیے حاصل کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…