ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

ایتھنز،یونان کشتی حادثے میں گرفتار 9 ملزمان کا ریمانڈ دے دیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(این این آئی) یونان میں گرفتار کشتی حادثے کے 9 مبینہ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔میڈیا روپرٹ کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ مبینہ 9 انسانی اسمگلرز پر الزام عائد کرتے ہوئے ان کا ریمانڈ بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو گزشتہ ہفتے کلاماتا کی بندرگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور تعلق مصر سے ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان پر قتل اور جرائم پیشہ تنظیم بنانے کے الزامات بھی ہیں اور جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے ،ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اوپر لگائے الزامات سے انکار کیا۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 400 سے 750 مسافر سوار تھے۔دوسری جانب یونان کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام نے تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج کیا جس میں پناہ گزینوں کو بچانے کے لیے ناکافی اقدامات پر حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…