بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی میں حادثات کے بعد گاڑی کی مفت مرمت کی سہولت متعارف

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کیلئے منفرد سہولت متعارف کرادی،جس کے تحت ڈرائیور حادثات کے بعد اپنی گاڑی کی مفت مرمت کرواسکیں گے۔امریکی اخبار کے مطابق دبئی میں حادثے کا شکار ہونے والوں کے لیے اب فیول اسٹیشن پر رپورٹ ملنے کے فورا بعد اپنی کار کی مرمت کروانے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے،

اس حوالے سے دبئی پولیس نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ کچھ ڈرائیور یہ نئی سروس مفت میں بھی حاصل کرسکتے ہیں، جسے آن دی گو کہا جاتا ہے۔اس سہولت کا اطلاق ان گاڑی سواروں پرہوگا جو کسی معمولی حادثے یا حادثات میں ملوث ہوتے ہیں جہاں دوسرا فریق نامعلوم ہے۔ یہ نیا اقدام ڈرائیوروں کو کاغذی کارروائی کرنے کے بعد جلد ہی اپنی کاروں کی مرمت کرنے کی اجازت دے گا۔درج ذیل میں اس سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کار ہے 1- معمولی حادثے کے بعد کسی بھی اینوک اسٹیشن پرآٹوپرو کی دکان پر جائیں 2- گاڑی کو ایک مجاز ورکشاپ میں لے جایا جائے گا 3- مرمت کے بعد گاڑی ڈرائیور کے گھر پہنچا دی جائے گیسب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ مرمت کچھ رہائشیوں کے لیے مفت میں کی جاتی ہے،جن میں بزرگ اورحاملہ خواتین شامل ہیں، جب کہ دیگر ڈرائیور 150 درہم فیس ادا کرنے کے ساتھ اس نئی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…