ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے 10 افراد سے رابطہ ہوگیا ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر سرفراز ورک نے کہا ہے کہ زندہ بچ جانے والے 12 میں سے 10 افراد سے رابطہ ہو چکا ہے، ان سے ملنے والی معلومات کے بعد 47 فیملیز کے ساتھ رابطہ ہوچکا۔

سرفراز ورک کے مطابق یونان حادثہ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف 6 ایف آئی آرز درج ہو چکیں اور 4 ایجنٹس گرفتار کرچکے ہیں، جبکہ ماسٹر مائنڈ ایجنٹس پہلے ہی جیلوں میں ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ جو روٹ سامنے آیا ہے وہ براستہ دبئی، لیبیا اور پھر اٹلی پہنچایا جاتا ہے، کشتی اٹلی جا رہی تھی، یونان کی حدود میں خراب ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ پاکستان یا دبئی سے ڈائریکٹ ویزا حاصل کر کے لیبیا جاتے ہیں، لوگ لیبیا پہنچنے کے بعد وہاں سے غیر قانونی طور پر اٹلی جاتے ہیں، زمینی راستے میں سختی ہونے پر ایجنٹ لوگوں کو سمندری راستے سے اٹلی بھجواتے ہیں۔سرفراز ورک نے کہا کہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کیا ہے، ایجنٹ اٹلی بھجوانے کیلئے 5 سے 7 ہزار ڈالر وصول کرتے ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ قانون کے مطابق سزا 14 سال ہے، سزا نہ ہونے کی بڑی وجہ مدعیوں کی عدم دلچسپی ہے، گرفتار ملزمان میں طلحہ شاہ زیب، وقاص، ساجد محمود اور شبیر شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔یونان میں پیش آئے اس کشتی حادثے میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 135 افراد سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…