ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

300پاکستانی بیروزگاری سے بچنے کیلئے یونان کے سمندر میں شہید ہوگئے’شیخ رشید

datetime 20  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم اپنے 300 پاکستانیوں کا سوگ منا رہے ہیں، لوگ بیروزگاری اور معاشی قتل عام سے بچنے کے لئے یونان کے سمندر میں شہید ہوگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے

جب 20کلو آٹے کا تھیلا 3000روپے کا ہوگا تو لوگ زہر کا گھونٹ پینے پر مجبور ہوں گے، معاشی، اقتصادی اور سیاسی تباہی، کارخانے بند، کاروبار بند، کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس اندھیرے سے کس طرح نکلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کی ساری قوم نے مذمت کی ہے، خدا کیلئے اس قوم کو زندہ رہنے کا حق دو، لوگوں کے گھروں میں ایک وقت کا کھانا ہے، قومیں عوام سے ہوتی ہیں، قومیں جوش، جذبے، ولولے سے زندہ رہتی ہیں، اس قوم کو جذبہ اور امید دیں نا امیدی نہ دیں، پاکستان قیامت تک زندہ رہے گا۔سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سب جھوٹ بولا گیا ہے، اسحاق ڈار، نوازشریف اور شہبازشریف کے بیانات نہیں مل رہے، نوازشریف آپ آ جائیں آپ کو پتہ لگے گا کہ لوگ کس حالت میں پہنچ چکے ہیں، آنے میں دیر نہ کریں، میری اداروں سے درخواست ہے کہ اس پاکستان کو اندھیروں سے نکالیں، اس پاکستان کو اجالے میں لے کر جائیں، امید دلائیں۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ نوجوان ڈپریشن اور دبائو کا شکار ہو چکا ہے، گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، آئیں سب مل کر پاکستان کو آگے لے کر چلیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہماری پہچان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…