اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود فرضہ حج کی ادائیگی اور حج آپریشن کی نگرانی کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور عمرے کی ادائیگی کے بعد حج آپریشن کا جائزہ لیں گیاور سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر مذہبی امور حج کے دوران حجاج کرام سے ملاقاتیں اور ان کے مسائل کے حل میں مصروف رہیں گے۔