ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عام آدمی کا گزر بسر مشکل ہوگیا

datetime 20  جون‬‮  2023 |

رائے ونڈ (این این آئی)آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عام آدمی کا گزر بسر مشکل ہوگیا ۔فلور ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں 300روپے تھیلے کا اضافہ ہونے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے جبکہ فلور ملز مالکان کا موقف ہے کہ گندم مہنگی ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بھر میں واقع فلور ملز مالکان نے اچانک آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں اچانک 300روپے تک اضافہ کردیا ہے اسی طرح 10کلو تھیلے کی قیمت میں 150روپے فی تھیلا اضافہ ہونے سے جہاں گاہک پریشان نظر آرہے ہیں وہاں آٹا ڈیلرزکی مشکلات میںبھی اضافہ ہوگیا ہے فلور ملز مالکان کی جانب سے 300روپے فی تھیلا قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گندم کی سندھ سمیت دیگر صوبوں میں اسمگلنگ کے باعث گندم کی قیمتوں میں عدم استحکام آنے کے باعث فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ،فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں 4600روپے فی من گندم خریدنی پڑ رہی ہے جس سے آٹے کی پسائی سمیت دیگر اخراجات میں اضافہ کرنا گزیر ہو چکا ہے ،دوسری جانب مارکیٹ میں ملنے والا دس کلو آٹے کا تھیلا 1150سے بڑھ کر1300جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 2300روپے میں ملنے والا تھیلا 2600روپے میں فروخت ہورہا ہے ،جنوبی پنجاب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100فی صد پرمٹ نہ ملنے کے باعث گندم کی قیمتوں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں واقع فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ،فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو آئندہ ہفتے میں مزید 100روپے تھیلے اضافے کا امکان ہے ،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…