ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راستہ ڈھونڈنا مزید آسان، گوگل کا تھری ڈی میپ متعارف کرانیکا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) گوگل میپ سے راستہ ڈھونڈنا مزید آسان ہوگیا، گوگل نے اپنی سروس میں صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے فیچر کو امرسیو ویوو فار روٹ (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لوگ آج کل جلد از جلد اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ کا استعمال کرتے ہیں۔گوگل میپ جہاں لوگوں کو اپنی منزل کا درست راستہ دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے وہیں یہ لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ راستے میں کس جگہ کتنا ٹریفک ہے؟ اور کون سا راستہ اس وقت ٹریفک سے خالی ہے؟ گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔گوگل کا یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے جس کی مدد سے باآسانی منزل تک پہنچنا ممکن ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ نئے فیچر کے ذریعے ٹریفک کی معلومات بھی حاصل ہو سکیں گی۔متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کی خاص بات یہ بھی ہو گی کہ راستہ تلاش کرنے کے دوران سڑکوں کا تھری ڈی منظر وسیع اور واضح نظر آئے گا جس کی مدد سے صارفین بہتر طریقے سے راستہ سمجھ سکیں گے۔ یہ فیچر آئندہ ماہ میں سے لانچ کیا جائے گا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…