ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی فارورڈ گروپ نے عمران خان کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے،فیصل کریم کنڈی کا سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل

datetime 19  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سراج الحق کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا حق جتا رہے ہیں،

کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ سراج الحق صاحب مشرف ایل ایف او کو آئین سے نتھی کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ نے عمران خان کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے ۔ترجمان پیپلزپارٹی نے کہاکہ ایک آمر نے عبدالستار افغانی دوسرے آمر نے نعمت اللہ کو کراچی پر مسلط کیا تھا، کراچی کے عوام جمہوری آزادی حاصل کر چکے ہیں ،مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی منتخب ہونا اس کی واضع دلیل ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ہم نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم منتخب ہونگے ،انشااللہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…