بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پٹرول کی اصل قیمت 200 روپے سے بھی کم ہونے کا انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2023 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول کی اصل قیمت 200 روپے سے بھی کم ہونے کا انکشاف، تمام ٹیکسز ملا کر پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے  بنتی ہے ، 16 جون سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی ہو سکتی تھی۔

ہم نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر پٹرول پر مختلف ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں تقریباً 86 روپے عوام کی جیبوں سے نکال رہی ہے، یعنی پٹرول کی اصل قیمت 200 روپے سے بھی کم بنتی ہے۔ پٹرول پر اس وقت 50 روپے فی لٹر لیوی ،6 روپے او ایم سی مارجن ، 7 روپے ڈیلر مارجن اور 3.6 روپے فریٹ ریٹ عائد ہے ۔جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر 18 سے 22 روپے تک کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ تمام ٹیکسز ملا کر پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے بنتی ہے ۔عالمی اور مقامی ٹیکسز کے بعد عوام کو 22 روپے ریلیف مل سکتا تھا جو منتقل نہ کیا گیا۔ حکومت نے 75 ڈالر تک فی بیرل میں خام تیل خریدا، یعنی لیوی ، مارجن اورکسٹم ڈیوٹی نکالنے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے بنتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…