اسلام آباد(نیوزڈیسک )سڑکوں پرٹریفک کی روانی کے دوران پیدل چلنے والوں کیلئے روڈ کراس کرنا ہمیشہ ہی مشکل کام ثابت ہوا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کا بھی آسان حل تلاش کر لیا ہے۔اسپین کے شہرویگو( Vigo)کی ایک سڑک پر ماہر انجینئرز نے ایسی منفرد لائٹس نصب کی ہیں جو اگرلال رنگ میں جگمگائیں گی توآپ کوسڑک کے کنارے ر?ک کرٹریفک کے گزر جانے کا انتظار کرنا ہو گا اور جیسے ہی یہ لایٹس سبز رنگ میں تبدیل ہوجائیں گی تو آپ کسی خوف کے بغیر با آسانی روڈ کراس کر سکتے ہیں۔ان لائٹس کے ذریعے جہاں ایک طرف گاڑیاں سگنل کی پابندی کرتی ہیں وہیں اب پیدل چلنے والے بھی ان قواعد و ضوابط پر عمل کرکے اپنے لئے مزید آسانی پیدا کر سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں