جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

سمندری طوفان، سندھ کے 4 ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ

datetime 15  جون‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے محفوظ فلائٹ آپریشن سے متعلق ایک اور نوٹم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سندھ کے چار ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، طوفان کے دوران محفوظ فلائٹ آپریشن سے متعلق سی اے اے نے ایک اور نوٹم جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر محفوظ فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے چار ایئرپورٹس پر طوفان کے دوران پروازوں کی لینڈنگ سے متعلق بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، کراچی، سکھر، نواب شاہ اور موہن جودڑو ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔ایئرپورٹس پر تیس ناٹس سے زیادہ ہوا کی صورت میں لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی، سی اے اے نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔خیال رہے سمندر ی طوفان بیپر جوائے پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، اس وقت طوفان کراچی سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ سے 235 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…