جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دی جانے والی مراعات میں کمی کر دی گئی

datetime 14  جون‬‮  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایل پی آر میںترمیمی نوٹیفکیشن جس میں سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دی جانے والی مراعات میں کمی کر دی گئی ہے۔ جس سے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین متاثر ہوں گے۔

اس سلسلہ میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں حاجی محمد ارشاد چوہدر ی مرکز ی و صوبائی صدر ایپکا پاکستان کی اپیل پر چوہدری عبدالعزیز بھٹی صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایپکا،پنجاب، رانا سجاد احمد خاں،ڈویژنل صدر ایپکا فیصل آباد،احمد نواز بلوچ، ڈویژنل سرپرستِ اعلیٰ ، مختار حسین بلوچ، ڈویژنل سیکریٹری جنرل فیصل آباد پنجاب کی زیر قیاد ت سرکاری ملازمین کا احتجاجی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میںحکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس نوٹیفکیشن کو فی الفور واپس کیا جائے اور ملازمین کو مسلسل احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

بروز بدھ 14 جون 2023سے مطالبات کی منظوری تک تمام سرکاری دفاتر میں مکمل تالہ بندی و ہڑتال جاری رہے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ کل بروز بدھ مورخہ 14-06-2023کوصبح 10:30بجے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ ریسرچ انفارمیشن سے احتجاجی ریلی کاآغاز کیا جائے گا اور یہ ریلی مختلف شعبوں سے گزرتی ہوئی جھنگ روڈ (بوہڑ چوک)پر اختتام پذیر ہو گی جس میںایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے علاوہ فیصل آباد کے مختلف شعبوں سے ملازمین (افسران و ماتحت عملہ) کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…