منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

10روز سے جیل کے کس کمرے میں بند ہوں ، چودھری پرویز الہٰی کاانکشاف

datetime 13  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، طبیعت ٹھیک نہیں اس کے باوجود گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور میں دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں، گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی۔صحافی نے سوال کیا کہ چودھری صاحب! کیا آپ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں؟ ۔اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں؟ ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے۔دریں اثنا چوہدری پرویز الٰہی کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر پولیس نے میڈیا کا کمرہ عدالت میں داخلہ بند کردیا۔ایس ایچ او شبیہ رضا نے کہا کہ صحافیوں کو کسی صورت عدالت کے اندر نہیں جانے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…