منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز گئے

datetime 13  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آباد سمیت لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، شکرگڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے دوپہر 1بجکر 6منٹ پر محسوس کیے گئے۔خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، آزاد کشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5عشاریہ 6ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کشمیر کے مشرق میں تھا جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کے زوردار جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…