منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

میئر الیکشن، مسلم لیگ(ن) نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر دی

datetime 12  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)میئر الیکشن کے لیے مسلم لیگ(ن)نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت اور اپنے امیدوار دستبردار کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور بلدیاتی سربراہان کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔

ن لیگ نے میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کی حمایت کا حتمی فیصلہ کیا ہے اور مرکزی قیادت نے اپنے فیصلے سے پی پی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور ن لیگ کے ڈپٹی میئر کے امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔اس حوالے سے ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے سے پی پی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار آپ کے حق میں دستبردار ہوں گے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے پارٹی قائد کے حکم پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 14 اراکین میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی ن لیگ کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے اور دونوں جماعتوں نے مل کر شہر قائد کی ترقی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں جماعتیں اپنی اپنی عددی اکثریت اور کامیابی کے دعوے کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…